کورونا

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید تیرہ کیسز رپورٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن)کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید تیرہ کیسز رپورٹ کئے گئے ۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں