کورونا

کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود طلباء سے سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کی جانے لگی

مکوآنہ (عکس آن لائن )کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود طلباء سے سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کی جانے لگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی چھٹیوں کی فیس وصولی یا عدم وصولی کے حوالے سیحتمی فیصلہ نہ کرسکا،سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کیے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں گزشتہ 7 ماہ سے چھٹیوں کے باوجود بیشتر سکولز میں فروغ تعلیم فنڈ وصول کیا جانے لگا،والدین کا کہناتھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا یکمشت ایف ٹی ایف وصول کیا جا رہا ہے،بچوں سے سابقہ چھٹیوں کی فیس وصول کرنا بلاجواز ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس سیمتعلق حتمی فیصلہ نہ کرسکا،سکول سربراہان واضح احکامات نہ ملنے کے باعث ابہام کا شکار ہیں،سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا تھا کہ فیسوں کی عدم وصولی کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے،ایک دو روز میں فیسیں عدم وصولی سیمتعلق احکامات جاری کر یں گے۔ والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی فیس معاف کی جائے بصورت دیگر وہ اپنے بچوں کو سکول سے ہٹالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں