اداکارہ لیلیٰ

کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس ہمارے ہیرو ہیں : لیلیٰ

لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حملے کے بعد نہ صرف موجودہ حکمرانوں بلکہ مستقبل میں حکومتیں بنانے والی جماعتوں کو بھی یہ طے کر لینا چاہیے کہ ہم نے سب سے زیادہ بجٹ صحت کے شعبے میں خرچ کرنا ہے ، ہمیں صحت کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ یہ کورونا جیسے حملوں سے نمٹنے کی سکت نہیں رکھتا ۔ ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہمیں صحت سے متعلق شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہر وقت اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس ہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم انہیں سلیوٹ پیش کرتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھنا چاہیے اور حالات معمول پر آتے ہی صحت کے نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں انہیں دور کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں