بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

کورونا کیخلاف طویل جنگ ، تمام ملک متحد ہوکرکورونا کا مقابلہ کریں: مودی

نئی دہلی(عکس آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ۔19 کے وبا کے خلاف جنگ کو ایک طویل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہم وطنوں کی غور و فکر، بات اور عہد کی بے مثال یکجہتی سے ہندوستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔ مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا۔

انہوں نے کارکنوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ عظیم میں شراکت دار بننے اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ مودی نے کہا کہ ہماری پارٹی کا یوم تاسیس ایک ایسے دور میں آیا ہے جب ملک ہی نہیں، پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے ۔ چیلنجوں سے بھرا ہوا یہ ماحول، ملک کی خدمت کے لئے ، ہمارے اقدار، ہماری لگن، ہماری وابستگی کی راہ کو ہموار کرتا ہے ،۔عالمی وبا کورونا کے بحران کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی اب تک کی کوششوں نے دنیا کے سامنے ایک الگ ہی مثال پیش کی ہے ۔ ہندوستان دنیا کے ان پہلے ممالک میں ہے ، جس نے کورونا وائرس کے خلاف ایک وسیع جنگ کا اعلان کیا۔

جب تمام ملک اس وائرس کی شدت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے ، تب ہندوستان ایک کے بعد ایک فیصلے زمین پر اتار چکا تھا مودی نے کہا کہ تمام ملک متحد ہوکرکورونا کا مقابلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ چاہے ایک دن کا عوامی کرفیو ہو یا لاک ڈاون کا یہ وقت، ہر ہندوستانی تمام مشکلیں اٹھا کر بھی ملک کے ساتھ مکمل مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان جیسے وسیع ملک کے 130 کروڑ شہریوں نے لاک ڈاون کے وقت جس طرح کی پختگی دکھائی ہے ، سنجیدگی دکھائی ہے ، وہ بے مثال ہے ۔ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اتنا بڑا ملک میں لوگ اس طرح نظم و ضبط اور جذبہ خدمت خلق کی پیروی کریں گے ۔

ہرایک بی جے پی کارکن کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے ارد گرد ایک بھی غریب بھوکا نہ رہے ، اس کے پاس کافی کھانا ہو۔ آپ کو ایک اور بات پر توجہ رکھنی ہے کہ کسی کی مدد کے لئے جاتے وقت، سامنے ماسک ضرور پہنیں۔ جو ڈاکٹر یا نرس پہنتے ہیں، وہ والا ماسک ہی ہو، یہ ضروری نہیں ہے ۔ہم گھر میں کسی بھی عام کپڑے سے فیس کور بنا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں