کورونا ویکسین

کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، سعودی وزارت صحت

ریاض (عکس آن لائن):سعودیعرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 39 لاکھ 17 ہزار 899 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ۔سعودی اخبار نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25.2 ملین افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 23.46 ملین افراد کو دوسری خوراک اب تک دی جاچکی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 1.927 معمر افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو شروع ہوا تھا- اسی طرح بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 کو ہوا تھا۔یاد رہے کہ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 5 سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے ویکسین دستیاب ہے۔ توکلنا اور صحتی ایپ کے ذریعے وقت لے کر جلد ازجلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں