عالمی ادارہ صحت

کورونا ویکسین ، پہلے استعمال کی توقع 2021 کے اوائل تک نہیں کی جاسکتی،عالمی ادارہ صحت

جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ماہرین کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار

کرنے میں اچھی پیشرفت کر رہے ہیں تاہم اس ویکسین کے پہلے استعمال کی توقع 2021 کے اوائل تک نہیں

کی جاسکتی ۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے

سربراہ مائک ریان نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ممکنہ ویکسین تک رسائی کو بڑھانے اور پیمانے پر پیداواری

صلاحیت میں مدد کے لئے کام کر رہا ہے اور اس کے پہلے استعمال کی توقع 2021کے اوائل تک نہیں

کی جاسکتی ۔مائک ریان نے ویکسین کی تقسیم بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی.

کیونکہ یہ عمل عالمی سطح پر اچھا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں