صدر مملکت

کورونا وباءمیں علماءکرام ، منبر و محراب نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آں لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے علماءو مشائخ نے کورونا کے حوالے سے صحت کے ماہرین اور کورونا ویکسین لگوانے کو درست قرار دیا ہے، کورونا وباءمیں علماءکرام ، منبر و محراب نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔ بدھ کو کورونا ویکسین کے حوالے سے ملک بھر کے علماءو مشائخ کے مشاورتی اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکے دوران میڈیا، حکومت اور علماءکرام نے مل کر کام کیا ہے جس سے اس وباءکے پھیلاﺅ میں کمی میں بہت فائدہ مند رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منبر و محراب عوام کی تدریس کےلئے اہمیت رکھتے ہیں اور معاشرے میں قابل ذکر کردار کا حامل ادارہ ہے جبکہ مشکل وقت میں علماءکرام کی جانب سے بہترین کردار ادا کیا گیا اور وباءکے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلئے انتہائی مثبت انداز میں حکومت کا ساتھ دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وباءکے دوران صحت کی ضرورت احساس پروان چڑھا ہے اور عوام الناس کی صحت کی حفاظت بنیادی مقصد ہے۔صدر مملکت نے علماءو مشائخ اجلاس کے اعلامیہ پر کہا کہ تمام علماءنے اتفاق کیا ہے کہ صحت کے ماہرین کی رائے اور ویکسین لگوانا درست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں