سائرہ نسیم

کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد پراجیکٹس ڈبوں میں بندپڑے ہیں ‘ سائرہ نسیم

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد پراجیکٹس ڈبوں میں بندپڑے ہیں ،

خداکی ذات سے دعا ہے کہ ہمیں اس وباء سے نجات دے تاکہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہو سکیں ۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مصروفیات ختم ہونے کی وجہ سے تمام گھریلو امور سر انجام دے رہی ہوں ،

فی الوقت شوبز سر گرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ بہت سے پراجیکٹس تو ڈبوں میں بند ہو گئے ہیں تاہم جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی انہیں آگے بڑھایا جائے گا ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی کافن میری پہچان ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے اپنے کام سے اس کی عزت میں مزید اضافے کاسبب بنوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں