جرمن چانسلر

کورونا وائرس کی اگلی لہر کا سامنا کرنے کیلئے محتاط اور تیار رہیں،جرمن چانسلر

برلن(عکس آن لائن) جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اگلی لہر کا سامنا کرنے کے لیے محتاط اور تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کا آخری مرحلہ نہیں بلکہ صرف آغاز ہے۔

اینجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ہمارے ملک میں طویل عرصے تک رہے گا۔جرمن چانسلر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سخت پابندیاں جمہوریت کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سخت پابندیاں ہمارے جمہوری حقوق کو محدود کر رہی ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے لمبے عرصے تک رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں