ڈونلڈ ٹرمپ

کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ، ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں ہونے والا کنونشن منسوخ کر دیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث اپنی

سیاسی جماعت ریپبلیکن پارٹی کے ریاست فلوریڈا میں 24 اگست سے منعقد ہونے والے کنونشن منسوخ کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ریاست فلوریڈا

کے شہر جیکسن ویل میں 24 سے 27 اگست تک ہونے والے ریپبلیکن پارٹی کے کنونشن کو مسوخ کرنے کا اعلان

کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے شاندار کنونشن کے انعقاد کے لیے یہ مناسب وقت نہیں ہے اور کورونا وائرس کے

کیسز میں اضافہ کے باعث تو بالکل بھی یہ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جیکسن ویل کنونشن کی منسوخی کا

مقصد لوگوں کی صحت کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے پروگرام بعض شکل میں آن لائن منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریپبلیکن پارٹی کے ڈیلیگیٹس شمالی کیرولینا میں ہونے والے اہم اجلاس میں جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنونشن سے بڑا ہجوم کوئی نہیں ہوتا اس لیے ہم نے اپنا کنونشن منسوخ کر کے ایک مثال قائم

کی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ کے بعد امریکہ میں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں