خطرہ لاحق

کورونا وائرس سے نوجوانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ان کو بھی خطرہ لاحق ہے اور وہ خود کو قطعی طور پر اس وائرس سے بالکل محفوظ نہ سمجھیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یہ وائرس نوجوانوں کو ہفتوں کے لیے ہسپتال بھیج سکتا ہے اور ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس نوجوانوں کی موت کا سبب نہیں بھی بنتا، تو بھی ان کی نقل و حرکت اور ان کے فیصلے دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم عمر رسیدہ افراد اور پہلے سے سانس یا پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاء افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں