ڈاکٹر یاسمین راشد

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کٹس مل گئی، اوورسیز انسٹیٹیوٹ میں وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا ، یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ کے پاس کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کٹس آ گئی ہے اور اوورسیز انسٹیٹیوٹ میں ہسپتال بنایا ہے جہاں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز بنا دیئے گئے ہیں۔

منگل کے روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے اور وائرس کے حملے سے قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے ، اب تک 17 ہزار 485 کیس سامنے آئے ہیں اور 27 ممالک کرونا وائرس کا شکار ہیں ۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ابھی تک ہمارا ملک کرونا وائرس سے محفوظ ہے اور چائنیز کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والوں کی بھی سکریننک ہو چکی ہے ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ کے پاس کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کٹس آ گئی ہے اوراوورسیز انسٹیٹیوٹ میں ہسپتال بنایا ہے جہاں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو رکھا جائے گا۔فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی ہسپتال بنادیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز بنا دیئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں