جراثیم کش سپرے

کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے منڈی فیض آبادسمیت ضلع بھر میں کلورین ملے پانی اور جراثیم کش سپرے

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے منڈی فیض آبادسمیت ضلع بھر میں کلورین ملے پانی اور جراثیم کش سپرے کے علاوہ صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے ، ضلع بھر میں تحصیل کونسلز، ٹاﺅن کمیٹیاں اور ریسکیو1122کا عملہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل ننکانہ صاحب کے عملہ نے ریسکیو1122کے عملہ ساتھ ملکر قصبہ منڈی فیض آباد میں کلورین ملے پانی کی سپرے کی جبکہ ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے دوران جمع شدہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھوا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کریں اور کسی بھی جگہ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ لگنے دیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے تمام محکمہ جات بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،

عوام الناس محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کورونا وائرس سے چٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ بےجا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں