ولادی میر

کورونا وائرس روس میں امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ ،ولادی میر پیوٹن

ماسکو(عکس آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کورونا وائرس کے باعث امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ زیادہ کمانے والے شہریوں پر ٹیکس میں2 فیصد کا اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے کمائی پرٹیکس کی شرح 13 سے 15 فیصد ہو جائے گی .

اور سالانہ 73000 ڈالر سے زائد کمائی والے افراد پر اس ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق بیس سال قبل روسی صدر نے خود اس ٹیکس کا نفاذ کیا تھا،

جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔الیکشن سے قبل امیر طبقے پر ٹیکس لگا

کر روسی صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے.

کیونکہ روس میں غریب طبقےکی اکثریت امیروں کے خلاف ٹیکس میں اضافہ چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے .

جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں