عمرہ ویزے

کورونا وائرس، پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

ایوی ایشن ڈویڑن نے پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے۔کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں خوف کی فضا ہے۔ محکمہ صحت نے حالیہ چند روز کے دوران ایران سے واپس آنے والے 1500 زائرین اور ان کے اہل خانہ کی فہرستیں مرتب کرلی ہے جس میں ان کے نام ، پتے ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں