نئے کیسز

کورونا سے مزید 78افراد جاں بحق ، 3447نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 78افراد جاں بحق اور 3447نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 447 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 12 فیصد ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیئے گئے۔چوبیس گھنٹوں میں کوروناسے سب سے زیادہ 27 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں، پنجاب 26 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا ،بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک موت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں