وزیراعظم عمران خان

کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ، وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) عالمی ادارہ آکسفیوم نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو تسلیم کرلیا اوروبا کے

دوران بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی، تاہم عمران خان کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام

متاثرہ فہرست میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے موقف کو عالمی سطح پر بھی

پذیرائی مل گئی ، وزیراعظم نے کورونا کے آغاز پر ہی دنیا کو بھوک اور بیروزگاری کے خطرے سے خبردار

کیا تھا۔ عالمی ادارہ آکسفیوم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کوروناصورتحال میں لوگ بھوک سےزیادہ مرسکتے ہیں

اور وبا کے دوران بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں بھارت “ایمرجنگ ہنگرہاٹ اسپاٹ”

کے طور پر فہرست میں شامل تاہم وزیراعظم کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عالمی ادارے کی ریسرچ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا

وزیراعظم وہ پہلے شخص تھےجنہوں نےواضح اور دو ٹوک موقف اپنایا ، وزیراعظم نے پہلے دن ہی کہا تھا

لوگوں کو وبا کیساتھ بھوک سے بچانا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آکسفیوم مطالعے کے مطابق پاکستان کو

بدترین بھوک کے بحران سے بچالیا گیا، بروقت بہترین حکمت عملی پرہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں