وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کرتے ہوئے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا کا پھیلاو روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں،عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے،میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاو کم ہو گا، اس کے علاوہ کورونا سے بچاو کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے،لاک ڈاون کے دوران عوام گھر وں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں