گورنر پنجاب

کورونا سے بچاو کیلئے عید الاضحی پر جامع حکمت عملی لازم ہوچکی ہے، گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر نے والے خود اور دوسروں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں،

اس سلسلے میں غیر سنجیدگی تباہی ہوگی موجودہ حالات میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے،

کورونا سے بچاوکیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے،

کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں