یوسف رضا گیلانی

کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی،یوسف رضا گیلانی

ملتان(عکس آن لائن)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی تب بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ خود کو عوام کے سامنے امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں