کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے گھر میں مداخلت کرنے والوں کو خبردار کردیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے گھر کے باہر ایک انوکھا وارننگ سائن لگا کر مداخلت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر بھابھی ریتو رناوت کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب سے ری شیئر کی گئی تصویر میں کمرے کے باہر دیوار پر ایک سائن بورڈ لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔اس سائن بورڈ نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی، جس پر لکھا ہے کہ کوئی مداخلت نہیں، مداخلت کرنے والوں کو گولی ماردی جائے گی اور اگر پھر بھی کوئی بچ گیا تو دوبارہ گولی ماردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں