عاطف اسلم

کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت

نیویارک (عکس آن لائن)عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں اور وہ پوری دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص گلوکار پر نوٹ پھینکتا ہے جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ‘مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں