لاہور چیمبر

کمیونیکیشن کاروباری ترقی کے لیے بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے’ لاہورچیمبر

لاہور(عکس آن لائن )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل ڈائریکٹر سلمان بیگ سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ موجودہ دور میں کمیونیکیشن کاروباری ترقی کے لیے بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے لہذا اسے دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے سیلولر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی اور سگنلز کی بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ بہترین موبائل سگنلز کاروباری روابط کے لیے ناگزیر ہیں لہذا ان کی درستگی کے لیے ہو ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل یڈائریکٹر سلمان بیگ نے کہا کہ پی ٹی اے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں