کاشتہ فصلات

کمزور واوسط ذرخیز زمینوں پر کاشتہ فصلات سے بہترین پیداوار کےلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کمزور واوسط ذرخیز زمینوں پر کاشتہ فصلات سے بہترین پیداوار کے حصول کےلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اچھی پیداوارحاصل کرنے کےلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کےمطابق ماہرین زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کمزورزمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی آدھی بوری یوریا ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈیڑھ بوری یوریا ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 5بوری سنگل سپرفاسفیٹ اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 4بوری نائٹروفاس ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔انہوں نے بتایا کہ اوسط ذرخیز زمینوں میں گندم کی بوائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی آدھی بوری یوریا ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ 4بوری سنگل سپرفاسفیٹ ایک بوری یوریا ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کا استعمال کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں