ڈکیتی راہ زنی

کمالیہ میں دن بدن بڑھتی ڈکیتی راہ زنی اور چوری جیسی وارداتوں سے عوام خوف زدہ

کمالیہ (نمائندہ عکس آن لائن)کمالیہ میں دن بدن ڈکیتی راہ زنی اور چوری جیسی وارداتوں سے عوام خوف زدہ ہیں گزشتہ روز ہونے والا ڈکیتی کا واقعہ افسوس ناک ہے اور انتظامیہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ ہر دوکاندار اپنے دوکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں تا کہ مجرموں کا سراغ لگایاجا سکے

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران الحاج محمد عمر فاروق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کمالیہ شہر میں انتظامیہ چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے گزشتہ روز عسکری کریانہ سٹور پر ہونے والا ڈکیتی کا واقعہ جس میں ایک شہری اجانں بحق ور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا اب پولیس فوری طور پر ملزموں کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کرادر تک پہنچائے اور شہر میں پولیس ناکے بڑھائے جائیں

انہوں نے مذید کہا کہ میں اہپنے دوکاندار بھائیوں اپیل کرتا ہوں کہ ہر دوکاندار اپنی دوکان پر CCTVکیمرے لگوائیں تا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ملزموں کا جلد پتہ چل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں