کماد

کماد کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشت کے فوری بعد حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کماد کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشت کے فوری بعد حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیمک کا کیڑابیج کی آنکھ اورکوریوں کو اندر سے کھاکرکھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ فصل کے اگا کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اورزیرزمین حصوں کو کھاکر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلیخشک اورنئی آبادزمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کماد کے سمے کھوری اتارکر کاشت کئے جائیں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں