وزیر اعظم عمران خان

کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پاکستان پر عزم ہے سوموار کو معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکیے جانے والے ظلم و ستم ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر خصوصا موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس اورہندتوا نظریات پر مبنی ایجنڈہ نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کرڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،

عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا ، پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اس موقع پر وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ٹونی ایشا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں اقوام عالم کی توجہ دلانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں،وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے جہاں یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے وہاں مودی سرکارکا آر ایس ایس کی فلاسفی پر مبنی ایجنڈا اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوا ہے ٹونی ایشا نے وزیرِ اعظم کو امریکہ میں خصوصا امریکی سینٹرز اور کانگریس کے اراکین کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں