عبدالرشید ترابی

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کیلئے خود ارادیت کا حق دیا جائے، عبدالرشید ترابی

باغ(عکس آن لائن) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ 5جنوری کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی قرارداد پر عمل درآمد کروائے ،کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے تا کہ وہ آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ،گلگت بلتستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر شدید افسوس ہے،وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کا اہتمام کرے ،وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پیکج کا اعلان کرے گلگت بلتستان حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں جو اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کی بحالی کا اہتما م کرسکے ،

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دیں ،نریندرمودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان جل رہا ہے کروڑوں مسلمانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے او آئی سمیت عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ اپنا فعال اور متحرک رول ادا کرے تا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہوسکے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ٹوئٹ کے بجائے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں جائیں مودی نے جو حالات پیدا کیے ہیں اس سے عالمی سطح پر کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے مسلمانوں کے حوالے سے نرم گوشہ پیدا ہوا ہے اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ہندوستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے

ہندوستان دہشت گرد ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے آئی ہے مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر کروڑوں انسانوں کو قتل کرنے کا سامان کررہا ہے مودی کے ان اقدامات کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے کشمیرکی آزادی اور ہندوستان کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بچانے کا لائحہ عمل تیار ہونا چاہیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلا کر تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی جائے کہ وہ اپنے اپنے ممالک سے ہندوؤں کو نکالیں تا کہ برصغیر میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں