سعید غنی

کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،سعید غنی

حیدرآباد(عکس آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی جی کی سرپرستی کررہی ہے ،کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،آج جو صوبہ سندھ میں ہورہاہے کل پنجاب اور کے پی میں بھی ہوگا، ہمارے مطابق آئی جی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے،پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی آئی جی کے معاملے پر اتنی مشاورت نہیں ہوئی۔ ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایسی روایت نہ ڈالیں جس سے کسی صوبائی حکومت کا وقار مجروح ہو،قانون کے مطابق جتنی مشاورت کرناتھی اس سے کہیں زیادہ کرچکے ہیں ۔

صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ رولز کے مطابق سرکاری افسر کی میڈیا سے بات کرنے پرپابندی لگا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک ایکسپومیں آکر خوشی ہوئی،سندھ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی نمائش ہوئی،لائیوسٹاک سے ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں سزائے موت پرپابندی لگائی جارہی ہے، جرائم کو نظرانداز نہیں کیاجاتا،مخصوص جرم میں سرعام پھانسی کاکہاجائے تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں