ثانیہ سعید

کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے کردار کے معاملے میں بڑی محتاط رہی ہوں ، ثانیہ سعید

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے کردار کے معاملے میں بڑی محتاط رہی ہوں ، اگر مجھے کوئی کردار پسند نہ ہو تو میں لگی لپٹی رکھے بغیر کہہ دیتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ میری ڈرامہ سیریل ” آہٹ ” ،”مہر النساء ”،” ستارہ ” کے کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہیں کیونکہ میں نے دل کے ساتھ یہ کردار نبھائے اور کوئی اداکار کردار کو دل کے ساتھ تبھی نبھا سکتا ہے جب اسے کردار کی سمجھ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کام کے پیچھے بھاگنے کی کوشش نہیں ،مجھے ہمیشہ گھر بیٹھے ہی پیشکش ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائٹرز میری شخصیت کو دیکھتے ہوئے میرے لئے کردار لکھتے ہیں اورشاید یہی میری کامیابی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں