پابندی عائد

کر کٹرعمر اکمل پر3 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(عکس آن لائن )قومی کرکٹرعمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی گئی‘ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل اور جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے بھی روک دیا تھا

اسی دوران پی سی بی نے عمر اکمل کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان کی سربراہی میں ڈسپلنری پینل تشکیل دیا ‘ پیر کے روزکیس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں