جیسن گلیسپی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، جیسن گلیسپی

لندن (عکس آن لائن)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوچنگ سے متعلق بہت سے لوگوں سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی ہے، جیف لاسن کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

جیسن گلیسپی نے کہاکہ سائمن ہیلمٹ گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے ساتھ تھے، سائمن ہیلمٹ نے مجھے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا وہ کیا سوچتے ہیں۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف میں کچھ سالوں کے دوران تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی۔انہوںنے کہاکہ میری بات چیت اب تک بڑی شاندار رہی ہے، سب بار بار تبدیلیوں کے تاثر کو بدلنا چاہتے ہیں۔