کریلے کی کاشت

کریلے کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے ، پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراًبعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ زراعت کے تر جمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ کاشتکار کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10 سے12ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے راؤنی کردیں جبکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھراکرلیناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کااچھی روئیدگی والا ساڑھے تین سے پونے چار کلو گرام بیج فی ایکڑ پھپھوند کش دوائی میں بحساب دو سے تین کلو گرام لگاکر کاشت کرنا چاہے ۔ انہوں نے بوائی کے وقت فی ایکڑ تین بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں