دانش عزیز

کرکٹ کھیلنے کی اہلخانہ کی طرف سے مکمل آزادی ملی،دانش عزیز

سنچورین (عکس آن لائن)ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ جنوبی افریقا کے لئے پاکستان اسکواڈ میں شامل ہونے والے آل رائونڈر دانش عزیز نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر دانش عزیز کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کے شوق کی وجہ سے اہلخانہ کی طرف سے مکمل آزادی تھی کھیلنے کی۔

میرا بڑا بھائی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے،آہستہ آہستہ اس مقام پر پہنچا ہوں۔دانش عزیز نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ماحول بہت اچھا ہے اور ٹریننگ کیمپ بھی اچھا چلا، بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ سب چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، قومی ٹیم کے تمام کوچز اچھی پریکٹس کرا رہے ہیں۔

نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ محنت اور کوشش کریں ساتھ ہی اچھی کارکردگی دکھائیں تو انشا ء اللہ ضرور موقع ملتا ہے۔ کوشش ہے جب بھی موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھائوں۔

ویڈیو میں پریکٹس کے دوران دانش عزیز کے پْراعتماد اور اونچے شاٹس کی بیٹنگ کوچ یونس خان تعریف کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں