شاہ محمودقریشی

کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں ،کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،شا ہ محمود قریشی

ملتان (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں سے ہے،کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی معاشی مشکلات پر غلبہ پانے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف پیش رفت کی ہے، پاکستان میں عدالتیں مکمل آزاد، آئین و قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا تو ہی انٹرنیشنل کمیونٹی حرکت میں آئی ہے، بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کسانوں نے احتجاج کیا،دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی،پاکستان سفارتی ذرائع سے بھارتی مکروہ اقدامات اور تشدد کو بے نقاب کر رہا ہے۔،

امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی،انہیں اعتماد میں لیا، سیکرٹری بلنکن کے تجربات خطے کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روزمیری امریکہ کے وزیر خارجہ سیکریٹری انتونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، انتونی بلنکن کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکرٹری بلنکن کے تجربات خطے کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،امریکی وزیرِ خارجہ کو وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا،افغان عمل، دہشت گردی ، ماحولیات اور کلائمیٹ چینج پر عمران خان کے ویژن سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات پر غلبہ پانے کیلئے کوشاں ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغان امن عمل کبھی بھی آسان نہیں تھا،: افغان امن عمل پر پیشرفت پاکستان کی خواہش مگر فائدہ افغانیوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے حوالے سے منصوبے اس وقت پایہ تکمیل کو پہنچیں گے جب افغانستان میں امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا، امریکی وزیر خارجہ نے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف پیش رفت کی ہے، پاکستان میں عدالتیں مکمل آزاد، آئین و قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،مجھے لگتا ہے کہ موزوں وقت 2023 ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کسانوں کی تحریک زور پکڑ چکی ہے،ہندوستان کے تمام صوبوں میں کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،ہندوستان کے کسان بی جے پی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کسانوں نے احتجاج کیا،دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی ذرائع سے بھارتی مکروہ اقدامات اور تشدد کو بے نقاب کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں سے ہے،کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی جانب سے نواز شریف کی جو مالی معاونت کی گئی یہ ریکارڈ پر ہے،ملکی سلامتی کے معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو انتہائی موثر انداز میں اٹھایا ہے،تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا تو ہی انٹرنیشنل کمیونٹی حرکت میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی خارجہ کمیٹی میں حکومتی موقف رکھا جس کو اپوزیشن ارکان نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینیل پرل کے قتل پر انکے خاندان کو انصاف فراہمی کے خواہاں ہیں۔مہنگائی کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجوہات سب کے سامنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں