فواد چوہدری

کرپشن کا الزام : نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کاکہنا ہے کہ فواد چودھری پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے تاکہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔نیب نے فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادسے نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت نے سماعت کی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے ۔

نیب حکام نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چودھری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فوادچودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ فوادچودھری جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، فوادچودھری سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے نیب حکام کو فوادچودھری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فواد چودھری سے نیب وارنٹ پرتعمیل کرائے۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کیخلاف جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی ، فواد چودھری پر منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے کا الزام ہے اور نیب راولپنڈی نے انہیں 13 نومبر کو طلب بھی کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں