ندیم بیگ

کرونا وائرس کوئی سازش نہیں لگتی‘ ندیم بیگ

لاہور (عکس آن لائن) معروف ہدایتکار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کوئی سازش نہیں لگتی ‘ ہالی ووڈ فلم کونٹیجیئن میں کروناکا ذکر اتفاق ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ دنیا بھر میں فکشن جہاں بھی لکھا جاتا ہے وہ کسی نہ کسی چیز سے متاثر ہوکر لکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں بہت بار ایسی فلمیں بن چکی ہیں جن میں وباوں اور وائرس کا ذکر ہے تاہم دس برس قبل بننے والی فلم میں کرونا جیسے وائرس کا ذکر آنا محض اتفاق ہوسکتا ہے لیکن یہ کوئی سازش نہیں لگتی ۔ ہدایتکار ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی حقیقت پر مبنی فلم بننا شروع ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں