ڈاکٹر ظفر مرزا

کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کورآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں،اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کاونٹر قائم کردئیے ہیںتمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام سربراہ قومی ادارہ صحت ڈی جی ہیلتھ، پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا اور تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں تقریبا 890 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کاونٹر قائم کر دئیے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے سکریننگ میں مسافر کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جاتا ہے تمام ایئرپورٹس پر کرونا وایرس بارے معلوماتی مواد کیلے کانٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں صورت حال کی مسلسل نگرانی کے لئے چینی سفیر اور عالمی ادارہ صحت سے رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 19 انٹری پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں سست بارڈر چین میں بھی پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ موجود ہے سست بارڈر پر نقل و حمل برف باری کی وجہ سے اپریل تک بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں