کورونا

کرونا ،مزید پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد (عکس آن لا ئن)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے ،مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 40 فیصد رہی۔ جاری اعدادو شمار کیمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 744ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 15مریض رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 40 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 478ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 5مریض رپورٹ ہوئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 5 فیصد رہی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 368ٹیسٹ کیے گئے،لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 54 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں