لاہور پریس کلب

کروناوائرس کی وباءکے باعث بند ہونے والی لاہور پریس کلب کی مین بلڈنگ کوممبران کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

لاہور(عکس آن لائن)معزز ممبران کو مطلع کیاجاتاہے کہ کروناوائرس کی وباءکے باعث لاہور پریس کلب کی مین بلڈنگ کو بند کردیاگیاتھا لیکن موسمیاتی تبدیلی سے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر کلب کی مین بلڈنگ کو جزوی طورپر کھولنے کا فیصلہ کیاہے اورکلب کی لابی کو ممبران کی سہولت کے لئے کھول دیاگیا ہے تاہم سوشل فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لئے مین بلڈنگ کے دیگرحصے لائبریر ی ، کارڈ روم اور کمپیوٹر روم وغیر ہ بند رہیں گے۔

کلب لابی دن 10.00بجے سے شام 7.00بجے تک کھلی رہے گی اور لابی میں بیٹھنے کے لئے ماسک کا استعمال سب پر لازم ہوگا۔معز زممبران سے گزارش ہے کہ کلب میں داخلے کے وقت کرونا وائرس سے بچاو کےلئے گیٹ پر صابن سے ہاتھ دھوئیں،ڈس انفیکشن گیٹ سے سینی ٹائزہوں ، ڈیجیٹل انفراریڈ مشین سے ٹمپریچر چیک کروائیںاور ہاتھوں پر سینیٹائزر لگائیں۔ یہ تمام تر احتیاطی تدابیر کلب اور ممبران کے وسیع ترمفاد میں اختیارکی گئیں ہیں۔ آپ سے کلب انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست ہے۔شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں