مہنگائی

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 180روپے فی لیٹرتک گر گئی

کراچی (عکس آن لائن) شہر قائد کے باسی اپنے بچوں کیلئے دودھ خریدنے کی سکت بھی کھوتے جارہے ہیں، مہنگائی کے باعث دودھ کی فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جس کے سبب قیمت میں نمایاں کمی کردی گئی۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث شہریوں نے دودھ کی خریداری کم کردی ہے۔دودھ کی فروخت میں کمی کے باعث دودھ فروشوں نے ڈیری فارمرز سے خریداری آدھی کردی جبکہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے اسٹاک میں رکھے ہوئے زائد دودھ کو سستے داموں بیچنا شروع کر دیا۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 180روپے فی لیٹرتک گر گئی، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی میں دودھ 180روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی متعدد دکانوں پر خریداروں کو راغب کرنے کیلیے ایک لیٹر دودھ کے ساتھ آدھا لیٹر مفت دینے کی اسکیم بھی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں