سوئی گیس کی قلت

کراچی کے بعد لاہور میں بھی سوئی گیس کی قلت‘گھریلو معمولات زندگی بری طرح متاثر

لاہور(عکس آن لائن)ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سوئی گیس کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے،جس کے باعث گھریلو معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے سبزہ زار،مرغزدار،ملتان چونگی،اسلام پورہ،اچھرہ،گلشن راوی،

مصطفیٰ ٹاون،وحدت روڈ ،یتیم خانہ، علامہ اقبال ٹاون ،اعظم گارڈن،رانا ٹاون،قلعہ گجر سنگھ،جعفری کالونی،کرشن نگر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی شدید متاثر ہے اور جن علاقوں میں سوئی گیس آ رہی ہے،وہاں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،جس کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی ہے،جس کے باعث منافع خور منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں