وزیر اعلی سندھ

کراچی میں امن و امان کی بہتری سے تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں میں تیزی آئی،وزیر اعلی سندھ

کراچی(عکس آن لائن) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا، اب شہر کراچی 76 ویں نمبر پر ہے، امن و امان میں بہتری سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 34 پولیس افسران، آئی جی، چیف سیکریٹری، پرنسپل، داخلہ، خزانہ، تعلیم اور صحت کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، امن بحالی میں فوج اور رینجرز کے ساتھ پولیس نے زبردست کام کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا، اب شہر کراچی 76 ویں نمبر پر ہے۔

امن و امان میں بہتری سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی۔انہوں نے کہا کہ سنہ 1992 میں تھر میں کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے، بے نظیر بھٹو نے مائننگ اور بجلی کی پیداوار کے 2 ایم او یوسائن کیے۔ کام مختلف وجوہات کی بنا پر آگے نہیں بڑ ھ سکا۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ جدوجہد کے بعد تھر کول بلاک 2 سے بجلی کی پیداوار شروع کی۔ تھر میں اب سرمایہ کاروں کی قطاریں لگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں