کراچی طیارہ حادثہ

کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ،وفاقی وزیر غلام سرور کو پیش

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ نے کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی

تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرورکوپیش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیرغلام سرور کو پیش کردی گئی،

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈکےسربراہ نے رپورٹ پیش کی۔

ایئرکموڈورعثمان غنی کی وفاقی وزیرکوطیارہ حادثہ تحقیقات سے متعلق بریفنگ میں بتایا،

کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کاتعین کرلیاگیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شواہد،کپتان کاڈیوٹی روسٹر،ایئرٹریفک کنٹرولرمیں گفتگو،

طیارے کی بیلی لینڈنگ،رن وےپرانجن کےرگڑنےکی فوٹیج وفاقی وزیرکودکھائی گئی ہے .

جبکہ حادثے کا شکارطیارے کا فلائٹ ڈیٹا،کاک پٹ وائس ریکارڈرسے ملنے والی معلومات بھی شامل رپورٹ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں