نشاط پاور

کراچی:نشاط پاور کے بعداز ٹیکس منافع میں 31.49 فیصد اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)سال 2019ء کی آخری ششماہی کے دوران نشاط پاور کے بعداز ٹیکس منافع میں 31.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نشاط پاور کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونیوالی ششماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 2.49 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران نشاط پاور کو 1.89 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح 2018ء کے آخری 6ماہ کے مقابلہ میں 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس نفع میں 60 کروڑ روپے یعنی 31.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں