فائرنگ

کراچی، فائرنگ سے 2 جاں بحق، قتل میں ملوث گھر کا فرد فرار

کراچی(عکس آن لائن)کراچی ویسٹ زون کے پیرآباد تھانے کی حدود میں بنارس چوک کے قریب گھر میں فائرنگ کرنے میں اسی گھر کا ایک فرد ملوث نکلا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین زخمی ہوئے۔

پیر آباد تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت سعید خان کے مطابق بنارس چوک کے قریب کی آبادی پٹھان کالونی میں جائیداد کے تنازع پر راجا نامی شخص نے اپنے ہی گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچائے جانے تک 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والی خاتون سمیت 3 افراد کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم راجا آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں