وکی کوشل

کترینہ کیف کی نئی فلم پر شوہر وکی کوشل کا ردعمل

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ‘میری کرسمس’ ریلیز ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں کترینہ کیف کے ہمراہ جنوبی بھارت کے نامور اداکار وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔اس فلم کی ریلیز کے پہلے دن کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وکی کوشل نے لکھا کہ مجھے آپ پر بہت فخر ہے کہ آپ نے کتنی خوبصورتی سے اپنے آپ کو فلم کے حوالے کردیا، آپ نے فلم میں سب کچھ بہت ایمانداری کے ساتھ کیا۔وکی کوشل نے کترینہ کیف کے لیے لکھا کہ یہ واقعی آپ کا آج تک کا سب سے بہترین کام ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکار وجے سیتھوپتی کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں