مراد سعید

کبھی پاکستان کا برا نہیں سوچا پھر بھی غداری کے فتوے لگائے جاتے ہیں،مراد سعید

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کر دیا،ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18سال تھی، ہم بے گھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، بڑا بھائی نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہو گیا،

انہوں نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہو گیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا، کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں