عارف لوہار

کبڈی ورلڈ کپ میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت سے ثابت ہوگیا پاکستان پر امن ملک ہے‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہیں او رسب سے بڑھ کربھارت سمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کی آمدسے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے، کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا میرے لئے اعزاز کی با ت ہے اور امید ہے کہ یہ کھیل اولمپکس میں بھی شامل ہوگا ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پنجاب کا رویتی کھیل ہے لیکن اسے نظر انداز کیا گیا ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس کھیل کی سر پرستی کرے اور مقامی سطح پر بھی اس کے مقابلے کرائے جائیں تاکہ نوجوان دوسر ی سر گرمیاں چھوڑ کر اس جانب راغب ہوں جس سے ذہنی اور جسمانی طو رپر صحتمند معاشرہ تشکیل پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں