کامیاب جوان پروگرام

کامیاب جوان پروگرام نے قرض کے اجرا کیلئے صنفی فرق بھی ختم کردیا، خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے

اسلام آباد(عکس آن لائن) حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا، نوجوان مرد اور خواتین سمیت اب خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہوئیں۔

انہوں نے10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ سرا کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کر تے ہوئے بتایا کہ سونیاناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والی پہلی خواجہ سرا ہیں، حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا مقصد ہی کمزور طبقے کی خوشحالی ہے، کئی خواتین قرض اسکیم سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن گئیں، کوشش ہے سونیا ناز کی طرح ہر طبقے کے تمام افراد کی زندگی بدل سکے،انہوں نے کہا کہ نوجوان بزنس ماڈل بتائیں، حکومت کاروبار کی فراہمی میں تعاون کرے گی،

فنڈ کی دستیابی کیلئے وزیرخزانہ شوکت ترین سے مشاورت کاعمل مکمل ہوچکاہے، آئندہ چند ماہ میں بڑی تعدادمیں قرضوں کی تقسیم کامنصوبہ بنایا گیا ہے، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد بڑھنے کے حوصلہ افزانتائج نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں